اڈپی یکم جنوری (ایس او نیوز)پولیس اسٹیشن میں آئے ہوئے ایک نوجوان کے ساتھ پولیس کے عملے نے جو غیر انسانی اور ظالمانہ برتاؤ کیا تھا اس کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد ضلع جنوبی کینرا کے ایس پی سدھیر کمارریڈی نے اعلان کیا ہے وہ مذکورہ معاملے میں ملوث تین پولیس والوں پر ضابطے کی کی کارروائی کریں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ20دسمبرکو ایک لڑکی کے بارے میں سبرامیناپولیس کوعوام سے پتہ چلا تھاکہ وہ دوسرے مذہب والے نوجوان کے ساتھ شہر میں گھوم رہی ہے۔ پولیس اس کو اسٹیشن میں بلا کرتفتیش کی تو پتہ کہ وہ اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر دو دن پہلے گھر سے بھاگ آئی ہے۔ اور گم شدگی کی شکایت بھی پولیس کے پاس درج کروائی جاچکی ہے۔ 21دسمبر کوپولیس کے بلاوے پر جب اس لڑکی کے ساتھ گھومنے والا وہ نوجوان پولیس اسٹیشن آیا تو وہاں پر پولیس والوں نے اس کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔اس واقعے کی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار ریڈی نے بتایا ہے کہ سبرامنیا پولیس اسٹیشن انچارج،ایک ہیڈکانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل پر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔